بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علیہا جبین نام رکھنا

سوال

میری بیٹی کا نام ’’علیہا جبین‘‘ ہے،  جب یہ پیدا  ہوئی تھی تو مجھے کسی نے بتایا کہ ’’علیہا‘‘  حضرت علی کی بیٹی کا نام ہے اور اس کا معنی "بلندی" ہے کیا واقعی ’’علیہا‘‘  کا معنی بلندی ہے؟  اور کیا حضرت علی کی بیٹی کا نام ’’علیہا‘‘  تھا ؟

جواب

’’علیہا‘‘   اسم نہیں ہے ۔اس کامعنی  "اس پر" ہے۔ ’’جبیں‘‘  کے معنی اردو میں پیشانی کے ہیں، مذکورہ نام رکھنا درست نہیں۔

البتہ ’’عَلِيَّـه‘‘ کا معنی: بلندہے۔ لیکن یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحب زادی کا نام نہیں ہے، بلکہ ’’علی‘‘ (مذکر صفت) کی مؤنث ہے۔ اگر نام ’’عَلِيَّـه‘‘ رکھا جائے تو یہ درست ہے۔

’’علیہا‘‘   کے بجائے صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماءِ  گرامی میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، یا عمدہ معانی کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کر لیا جائے۔  ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے عنوان کا انتخاب کرکے عمدہ معانی کے اسماء دیکھے جا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200294
تاریخ10-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں