بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور خریدنے پر ٹیکس کی شرعی حیثیت

سوال

منڈی میں قربانی کا جانور خریدتے وقت TMA والے ٹیکس لیتے ہیں,  اس کا کیا حکم ہے؟حال آں کہ TMA سے ہمیں کسی قسم کا فائدہ نہیں۔

جواب

اگر ٹیکس  بقدرِ ضرورت ہی لگایا جائےاور لوگوں کے لیے قابلِ برداشت بھی ہو، نیزوصولی کا طریقہ مناسب ہو اوروصول کردہ  ٹیکس کی رقم کو ملک و ملت کی واقعی ضرورتوں اور مصلحتوں پر صرف کیاجائے توایسے ٹیکس کی اجازت ہے۔ اور اگر ٹیکس وصولی میں ان شرائط کا لحاظ نہ کیا جاتا ہو تو ایسا ٹیکس  لینا جائز نہیں، اور ایسا ٹیکس لینے والوں کے متعلق احادیث میں وعید آئی ہے۔ لہذا ٹیکس اگر ضرورت کے بقدر ہو اور حکومتی کارندے وصول کررہے ہوں تو وہ ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200292
تاریخ10-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں