بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا رخصتی سے قبل بیوی مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

سوال

 کیا کوئی عورت نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے کہ پہلے مہر ادا کیا جائے پھر بعد میں رخصتی ہو جائے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مہرِ  معجل مقرر ہونے کی صورت میں رخصتی سے قبل مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے،  تاہم مہرِ  مؤجل کی صورت میں مطالبہ کا حق نہیں۔  البتہ اگر مہر مؤجل عند الطلب ہو تو رخصتی کے بعد جب چاہے مطالبہ کر سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200285
تاریخ10-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں