سرین کے ابھار کے لیے دوا استعمال کرنا یا فوم کا نیکر پہننا
سوال
عورتیں سرین کو بڑا ظاہر کرنے کے لیے فوم والے نیکر استعمال کرتی ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ اور دوا کے ذریعے سرین کو بڑا کرنے کا کیا حکم ہے؟ دونوں صورتیں اگر شوہر کی خاطر ہوں تو کیا حکم ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ مقصد کے حصول کے لیے دوا کے استعمال کی گنجائش ہے، تاہم نیکر کے استعمال سے اجتناب بہتر ہے، اور اگرشوہر کے لیے نہ ہو تو درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200275
تاریخ10-08-2019

