بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے لیے جانور خریدنے کے بعد فروخت کرنا

سوال

اگر کسی شخص نے ایک قربانی خریدی، پھر اس کا اچھاریٹ ملنے پر بیچنا چاہے تو کیا اب وہ اس کو بیچ سکتا ہے؟

جواب

قربانی کے لیے جانور خریدنے کے بعد اس کو فروخت کرنا مناسب نہیں، تاہم اگر فروخت کرکے دوسرا جانور اسی قیمت کا یا اس سے زیادہ قیمت کا خریدا تو یہ جائز ہے۔ اگر پہلے جانور سے کم قیمت کا جانور خریدا ہے تو اس میں جو نفع ہوا ہے وہ نفع صدقہ کردینا ضروری ہے۔

الفتاوى الهندية - (5 / 302):
"وَلَوْ بَاعَ الْأُضْحِيَّةَ جَازَ ... وَيَشْتَرِي بِقِيمَتِهَا أُخْرَى وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِ مَا بَيْنَ الْقِيمَتَيْنِ". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200239
تاریخ09-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں