جھینگا کھانے کا حکم
سوال
جھینگا کھانا حلال ہے یا حرام ؟
جواب
جھینگے کی حلت اورحرمت کی بنیاد اس بات پرہےکہ یہ مچھلی ہےیا نہیں؟ جولوگ اس کو مچھلی قراردیتے ہیں وہ اس کی حلت کے قائل ہیں، اورجولوگ اس کو مچھلی قرارنہیں دیتے وہ اس کی حرمت کے قائل ہیں۔ ماہرینِ علم لغت اورعلمِ حیوانات کے ماہرین اس کو مچھلی قراردیتے ہیں اوراکثرعلماء کی رائے بھی یہی ہے،ہمارا بھی یہی موقف ہے کہ جھینگا کھاناحلال ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200231
تاریخ08-08-2019

