اولاد صاحبِ نصاب ہو والدین نہ ہوں تو قربانی کا حکم
سوال
کیا کسی کے والدین ہوں جو خود تو صاحبِ نصاب نہ ہوں، لیکن ان کے بچے کماتے ہوں، تو کیا ان پر عید الاضحی کی قربانی کرنا واجب ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ قربانی صرف اس پر واجب ہوتی ہے جو قربانی کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہو، قطع نظر اس بات کے کہ اس کی اولاد صاحبِ نصاب ہے یا نہیں، لہذا اگر قربانی کے دنوں میں والدین صاحبِ نصاب نہ ہوں اور ان کے بچے کماتے ہوں اور صاحبِ نصاب بھی ہوں تب بھی والدین پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 312):
"وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر)". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

