طلاق کے کاغذات تیار کرنے کے بعد بیوی کو بھیجے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
سوال
میں نے طلاق کے پیپر تیار کروا کے اپنے بھائی کے پاس رکھوا دیے ہیں اور بیوی کو نہیں دیے تو اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے کہ نہیں؟
جواب
اگر آپ نے پیپر تیار کردیے ہیں تو آپ نے تحریر میں جتنی طلاق لکھی ہے، آپ کی بیوی پر اتنی طلاق واقع ہوچکی ہے۔طلاق کے کاغذات بیوی کو بھیجنالازم نہیں، اس کے بغیربھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ (الدرالمختار مع رد المحتار ۲/۵۸۹) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200204
تاریخ08-08-2019

