بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تیس ہزار کمانے والے کے لیے قربانی کا کیا حکم ہے؟

سوال

ایک بندہ ہر مہینہ میں 30 ہزار روپے کماتا ہے اور ایک بی سی بھی ہے جو کہ ایک سال ہو چکا ہے، اب قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر اس کے پس عیدالاضحی کے دنوں میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر نقدی جمع شدہ بی سی کی رقم کے طور پر موجود ہو یا ضروریاتِ  زندگی سے زائد  سامان  یا مال موجود ہو جس  کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ شخص پر قربانی کرنا واجب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200180
تاریخ07-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں