جانور کی نذر میں رقم ادا کرنا
سوال
کیا یہ ضروری ہے کہ اگر کسی نے منت مانی ہو کہ کام ہوجانے کی صورت میں وہ بکرا یا مرغی صدقہ کرے گا؟ یا وہ ان کی رقم بھی صدقہ کرسکتا ہے؟ کیا افضل طریقہ ہے؟
جواب
بکرا صدقہ کرنا ضروری نہیں، اس کی قیمت سے بھی نذر پوری کرنا جائز ہے۔ اگر کسی غریب کی ضرورت ہو تو اس کی حاجت کے لیے رقم کا ادا کرنا افضل ہوگا۔
"نذر أن یتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغیره جاز إن ساوی العشرة کتصدقه بثمنه". (الشامیة، ۳/۷۴۱) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200176
تاریخ07-08-2019

