گابن جانور کی قربانی
سوال
میں قربانی کے لیے گائے لایا ہوں، مجھے کچھ عزیز واقارب نے بتایا کہ اس گائے کے پیٹ میں بچہ ہے، اس صورت میں میری قربانی ہوجائے گی؟ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
جس جانور کے پیٹ میں بچّہ ہو (زندہ یا مردہ) اس کا ذبح کرنا جائز ہے، البتہ جان بوجھ کر ولادت کے قریب جانور کوذبح کرنا مکروہ ہے، اوراگر یہ جانور قربانی کا ہے تو ذبح کے بعد جو بچہ نکلےاس کو بھی ذبح کیا جائے گا، اور اس کا کھانا حلال ہے، اور اگر مردہ نکلے تو اس کا کھانا درست نہیں۔
الفتاوى الهندية (5/ 287):
’’شاة أو بقرة أشرفت على الولادة، قالوا: يكره ذبحها؛ لأن فيه تضييع الولد‘‘.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

