بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا حج کے بعد ہر سال قربانی کرنا ضروری ہے؟

سوال

حاجی کو حج سے واپس آنے کے بعد کیا ہر سال قربانی کرنا ضروری ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی الگ عبادت ہے اور حج الگ عبادت ہے اور قربانی کے وجوب کے لیے قربانی کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہونا (یعنی ملکیت  میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کا مال  یا سامان جو کہ حاجاتِ اصلیہ سے زائد موجود ہو)شرط ہے،  لہذا جو قربانی کے دنوں میں صاحبِ  نصاب ہوگا اس پر قربانی واجب ہوگی۔  اور جو صاحبِ  نصاب نہیں ہوگا  اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی، چاہے اس نے حج کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200144
تاریخ06-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں