بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھینس کی قربانی کا حکم

سوال

کیا بھینس کی قربانی جائز ہے؟ کوئی مستند حوالہ بتا دیں۔

جواب

بھینس کی قربانی جائز ہے، فقہ کی مشہور کتاب ’’ فتاویٰ عالمگیری‘‘  میں لکھا ہے کہ بھینس کا تعلق بھی گائے کی جنس سے ہے، چنانچہ جس طرح گائے کی قربانی جائز ہے اسی طرح بھینس کی قربانی بھی جائز ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 297):

"(الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب) وهذا الباب مشتمل على بيان جنس الواجب ونوعه وسنه، وقدره وصفته. (أما جنسه) : فهو أن يكون من الأجناس الثلاثة: الغنم أو الإبل أو البقر، ويدخل في كل جنس نوعه، والذكر والأنثى منه والخصي والفحل لإطلاق اسم الجنس على ذلك. والمعز نوع من الغنم. والجاموس نوع من البقر". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200139
تاریخ06-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں