بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سِم پر لون لینا

سوال

کیا سِم پر لون لینا جائز ہے؟

جواب

موبائل سم میں لون یا  ایڈوانس بیلنس  حاصل کرنے کی صورت میں کمپنی کچھ رقم اضافی لیتی ہے، اگریہ رقم سروس چارجز کی مد میں لی جاتی ہے تو شرعاً لون لینا دینا جائز ہے، ورنہ اضافی رقم سود ہونے کی بنا پر  لین دین  ناجائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200137
تاریخ06-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں