ایک کپورے والے بچھڑے کی قربانی کا حکم
سوال
میرے بچھڑے کا پیدائشی ایک کپورا ہے, اب وہ قربانی کی عمر کو پہنچ چکا ہے, دو دانت گرا چکا ہے گائیوں کو حاملہ بھی کرتا ہے، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟ ایک کپورا شرعی عیب تو نہیں؟
جواب
ایسا بچھڑا جس کا ایک خصیہ نہ ہو، اس کی قربانی درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200110
تاریخ05-08-2019

