بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایسی بکری جس کے تمام دانت جھڑ گئے ہوں اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

سوال

ایک بکری جس کی عمر ۵ سال ہے، لیکن اب اس کا کوئی دانت موجود نہیں، کیا اس سے قربانی ہوسکتی ہے؟ اور کیا دانتوں کا بالکل نہ ہونا عیب تو نہیں؟ 

جواب

جس جانور کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے سارے دانت گرگئے ہوں، لیکن اسے گھاس و چارہ کھانے میں دقت نہ ہوتی ہو تو اس کی قربانی جائز ہوگی. البتہ اگر وہ اچھی طرح سے گھاس نہ کھا سکتا ہو تو دانت کا جھڑنا منفعتِ  کامل نہ ہونے کی وجہ سےعیب شمار ہوگا اور اس کی قربانی جائز نہ ہوگی ؛ لہٰذا صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ بکری دانتوں کے بغیر چارہ  چر سکتی ہو تو اس کی قربانی جائز ہوگی، بصورتِ  دیگر قربانی جائز نہ ہوگی، جیساکہ ''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:

''و أما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا''. (٥/ ٢٩٨، ط: رشيدية)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200107
تاریخ05-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں