بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مقروض پر قربانی کا وجوب

سوال

میری ماہانہ آمدنی  16 ہزار ہے اور میری بیوی کے پاس نصاب کے برابر سونا ہے جو کہ میری والدہ کی طرف سے دیا ہوا ہے، لیکن میری بیوی اپنی بہن کی ڈیڑھ لاکھ روپے کی مقروض ہے، ایسی صورت میں قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر مذکورہ سونا بیوی کو مالک بنا کر دیا گیا ہے اور قرض کی رقم نکالنے کے بعد بھی نصاب کے بقدر باقی رہتا ہے تو قربانی واجب ہوگی، لیکن اگر وہ سونا صرف استعمال کے لیے دیا گیا ہے یا قرض کی رقم نکالنے کے بعد نصاب کی بقدر باقی نہیں رہتا تو آپ کی بیوی پر قربانی واجب نہیں۔ 

الفتاوى الهندية - (42 / 228):

"ولو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لاتجب". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200104
تاریخ05-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں