عفیفہ مہوش نام رکھنا اور عرفیت میں عبرہ پکارنا
سوال
ہمارے ہاں لڑکی ہوئی ہے، کیا ہم ’’عفیفہ مہوش‘‘ نام رکھ سکتے ہیں؟ اور عرفیت میں ’’عبرہ‘‘ پکار سکتے ہیں؟
جواب
’’عفیفہ‘‘ کا معنی ہے: پاک دامن. ’’مہوش‘‘ کا معنی ہے: چاند جیسی، لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ اور ’’عبرہ‘‘ (عین کے اوپر زبر) کا معنی ہے: ایک آنسو۔ اور اگر عین کے نیچے زیر ہو تو اس کا معنی ہے: عبرت، نصیحت ، اس نام سے بچی کو پکارنا مناسب نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200095
تاریخ05-08-2019

