جمعہ پڑھ کر کسی ایسی مسجد کے سامنے عطر بیچنا جہاں دیر سے جمعہ کی نماز ہو
سوال
جمعہ کےدن عطرفروخت کرتاہوں، اگرمیں جلدی کسی مسجد میں جمعہ پڑھ کرایسی مسجدکےسامنےعطرفروخت کرسکتاہوں جہاں جمعہ دیرسےہوتا ہو توجائز ہے؟
جواب
مذکورہ صورت جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ جس مسجد کے باہر عطر بیچنا ہو، اسی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر آجایا کریں؛ تاکہ لوگ بے نمازی ہونے کی بدگمانی میں مبتلا نہ ہوں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200069
تاریخ04-08-2019

