قبر بیٹھ گئی تو کیا پکا کرسکتے ہیں؟
سوال
قبر گر گئی ہے تو اس کو اس طرح یعنی مٹی جو اندر گر گئی ہے اس کے سمیت اوپر سے سیدھا کر کے پکا کر سکتے ہیں؟
جواب
قبر گرجانے کی صورت میں اس کے اوپر مزید مٹی ڈال کر اسے درست کیا جائے گا،قبر کو پکا کرنا جائز نہیں ہے۔
الفتاوى الهندية - (4 / 479):
"وَإِذَا خَرِبَتْ الْقُبُورُ فَلَا بَأْسَ بِتَطْيِينِهَا ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة ، وَهُوَ الْأَصَحُّ وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى ، كَذَا فِي جَوَاهِرِ الْأَخْلَاطِيِّ ". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

