قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دینا جائز ہے؟
سوال
قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دینا جائز ہے؟
جواب
قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے، البتہ مسلمان ضرورت مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنا اولیٰ ہے ۔
الفتاوى الهندية (5/ 300):
"ويهب منها ما شاء للغني والفقير والمسلم والذمي، كذا في الغياثية".فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200038
تاریخ03-08-2019

