جائے اقامت سے دوسرے شہر 98 کلو میٹر سفر کر کے نوکری کے لیے جانے والے کے لیے نماز کا حکم
سوال
میں مکہ میں رہتا ہوں اور جدہ میں کام کرتا ہوں۔ گھر سے آفس 98 کلو میٹر دور ہے۔ نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
صورت مسئولہ میں اگر آپ نے جدہ کو اپنا وطنِ اقامت نہ بنایا ہو، صرف وہاں نوکری کرنے جاتے ہوں تو ایسی صورت میں مکہ کی آبادی سے نکلنے کے بعد سے مکہ کی آبادی داخل ہونے تک آپ قصر نماز دا کریں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200029
تاریخ03-08-2019

