حضرت صدیق اکبر اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما کا ایک واقعہ
سوال
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ایک چارپائی پر بیٹھے دیکھا تو فرمایا کہ کیا تمہاری شیطان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے؟ اس واقعے کی کیا اصل ہے؟
جواب
تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں کسی مستند کتاب میں یہ بات نہیں مل سکی؛ لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی طرف نسبت کرکے بیان سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200005
تاریخ02-08-2019

