بہنوئی سے سر پر ہاتھ رکھوانا
سوال
میری بیوی اپنے بہنوئی سے سر پر ہاتھ پھرواتی ہے، اور کہتی ہے کہ یہ میرے بھائی ہیں، کیا دین میں بہنوئی سے سر پر ہاتھ پھروانے کی اجازت ہے؟
جواب
آپ کی اہلیہ کے بہنوئی ان کے لیے نا محرم ہیں، کسی کومحض بھائی کہہ دینے سے شرعاً محرمیت ثابت نہیں ہوتی، لہذا بہنوئی کے لیے اپنی سالی کے سر پر ہاتھ پھیرنا شرعاً جائز نہیں ہے، انہیں پردے کا اہتمام کرنا چاہیے، نیز اختلاط سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201299
تاریخ02-08-2019

