کیا اذانِ فجر کے بعد تہجد ادا کرسکتے ہیں؟
سوال
کیا فجر کی اذان کے بعد تہجد پڑھی جائے تو وہ تہجد شمار ہو گی؟
جواب
تہجد کا وقت بعد نمازِ عشاء سے صبح صادق ہونے تک ہے، صبح صادق کے بعد نوافل ادا کرنے کی شرعاً اجازت نہیں، لہذا صبح صادق کے بعد تہجد کی نیت سے نوافل ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201298
تاریخ02-08-2019

