بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا لڑکی کے عقیقہ میں بکری کرنا ضروری ہے؟

سوال

لڑکی کے عقیقہ کے لیے کیا بکری ہی ضروری ہے یا بکرے کوبھی ذبح کیا جا سکتا ہے؟

جواب

لڑکی کے عقیقہ میں ایک چھوٹا (جانور خواہ وہ بکرا ہو یا بکری، دنبہ ہو یا دنبی، نر بھیڑ ہو یا مادہ بھیر)  ، یا بڑے جانور میں ایک حصہ کرنا کافی ہے، لڑکی کے عقیقہ میں بکری کر نا ضروری نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010201297
تاریخ01-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں