ساڑھے سات تولہ سونے پہ زکاۃ کتنی ہوگی؟
سوال
ساڑھے سات تولہ سونے پہ زکاۃ کتنی ہوگی؟
جواب
جس دن سال پورا ہورہا ہو اس دن ساڑھے سات تولہ سونے کی جو قیمتِ فروخت ہو اس کا چالیسواں حصہ بطورِ زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا اور اگر سونے میں سے ہی زکاۃ ادا کرنی ہو تو بھی اس کا چالیسواں حصہ وزن کرکے بطورِ زکاۃ ادا کیا جائے گا، اور وزن کے اعتبار سے ساڑھے سات تولہ سونے کا چالیسواں حصہ 2 اعشاریہ 187 گرام سونا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201287
تاریخ01-08-2019

