داڑھی کے بالوں پر سیاہ رنگ (بلیک کلر) لگانے کا حکم
سوال
داڈھی پر سیاہ (بلیک) کلر کرنا شریعت میں کیا حکم ہے؟
جواب
داڑھی (اور سر کے بالوں) کو خالص سیاہ رنگ (بلیک کلر ) سے رنگنا جائز نہیں ہے، حدیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔ البتہ خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دوسرے رنگوں سے داڑھی اور سر کے بالوں کو رنگنے کی اجازت ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201284
تاریخ01-08-2019

