جس جانور کے دو یا ایک خصیہ نہ ہواس کی قربانی کا حکم
سوال
اگرجانورکےپیدائشی خصیتین نہ ہوں یاایک خصیہ ہوتوایسےجانورکی قربانی کا حکم واضح فرمائیں!
جواب
جس جانور کے پیدائشی دونوں خصیے نہ ہوں یا ایک خصیہ نہ ہو ایسے جانور کی قربانی درست ہے۔ (فتاوی مفتی محمود9/590)
فتاوی عالمگیری میں ہے :
"ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع ، والتي بها السعال ، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها ، والتي بها كي ، والتي لاينزل لها لبن من غير علة". (42/274)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201253
تاریخ31-07-2019

