جس گاؤں یا دیہات میں عید کی نماز ہوتی ہو وہاں عید کی نماز سے پہلے قربانی کرنے کا حکم
سوال
قربانی نمازِ عید سے پہلے کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ میرا گاؤں دیہات میں ہے، مگر جمعہ کی نماز، عید قربان کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
جواب
جس گاؤں یا دیہات میں عید کی نماز ادا ہوتی ہو وہاں عید کی نماز ہونے سے پہلے قربانی کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201241
تاریخ31-07-2019

