بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ساٹھ ہزار روپے پر قربانی واجب ہے؟

سوال

ہمارےایک دوست کابیٹاباپ کی شاپ پرکام کرتاہے، اپنےذاتی پیسےجمع کیےہوئے ہیں 60000 ہزارکےقریب، اس پرقربانی کاکیاحکم ہے?

جواب

اگر کسی کی ملکیت میں صرف نقدی ہو اور وہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو اور ضرورتِ اصلیہ سے زائد ہو تو اس پر قربانی واجب ہوجاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں ساٹھ ہزار روپے کی رقم چوں کہ چاندی کے موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے زائد ہے، اس لیے اگر یہ رقم عید الاضحیٰ کے دنوں میں بھی موجود رہتی ہے اور اس پر قرض وغیرہ نہیں ہے تو مذکورہ لڑکے پر قربانی واجب ہوگی۔

الفتاوى الهندية  (5/ 292):
"( وَأَمَّا ) ( شَرَائِطُ الْوُجُوبِ ) : مِنْهَا الْيَسَارُ وَهُوَ مَا يَتَعَلَّقُ بِهِ وُجُوبِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ دُونَ مَا يَتَعَلَّقُ بِهِ وُجُوبُ الزَّكَاةِ". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010201238
تاریخ31-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں