صرف ایک تولہ سونا ملکیت میں ہونے کی صورت میں قربانی کے وجوب کا حکم
سوال
ہماری بہن کے پاس ایک تولہ سونا ہے اور اس کے علاوہ اس کے پاس اور کوئی نقد رقم نہیں ہے، آیا اس پر قربانی واجب ہوگی یانہیں؟
جواب
اگر آپ کی بہن کی ملکیت میں صرف ایک تولہ سونا ہے اور اس کے علاوہ نقد رقم یا چاندی یا ضرورت سے زائد سامان وغیرہ کوئی چیز نہیں ہے جس کی قیمت ایک تولہ سونے کی قیمت کے ساتھ ملاکر چاندی کے نصاب کو پہنچ جائے تو آپ کی بہن پر قربانی کرنا واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201232
تاریخ30-07-2019

