بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حج کے علاوہ کی قربانی کا وجوب

سوال

 میرے والدین حج ادا کرنے گئے ہیں، دونوں افراد صاحبِ نصاب ہیں اور ہر سال زکاۃ بھی دیتے ہیں اور قربانی بھی کرتے ہیں۔ کیا صاحبِ  نصاب ہونے کی وجہ سے حج کی قربانی کے علاوہ بھی قربانی کرنا ہوگی؟ 

جواب

اگر حج کے ایام (8 ذوالحجہ میں منیٰ روانگی) سے پہلے آپ کے والدین کو مکہ مکرمہ مٰیں پندرہ دن ملیں اور وہ صاحبِ نصاب بھی ہو ں تو ان پر  حج والی قربانی کے علاوہ  بھی قربانی  واجب ہوگی، البتہ یہ قربانی اپنے ملک میں بھی کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ جس دن جانور ذبح کیا جائے اس دن سعودیہ میں بھی عید ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010201229
تاریخ30-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں