شیعہ اور سنی کا نکاح
سوال
کیا شیعہ لڑکی سے نکاح ہوسکتا ہے، جب کہ وہ سنت پر کاربند ہونا چاہتی ہو؟
جواب
اگرمذکورہ لڑکی سنت پر کار بند ہونا چاہتی ہے اور روافض کے تمام باطل اور گم راہانہ عقائد و نظریات سے مکمل براءت کرکے سنی مذہب اختیار کرلیتی ہے تو اس سے نکاح جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201227
تاریخ30-07-2019

