بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ریش بچہ کاحکم

سوال

ہونٹ کے نیچے جو بال ہیں،  یہ بال میرے سیدھے نہیں ہیں،  کافی کوشش کی ہے، سیدھے کرنے کی جوکہ کھانے پینے کے دوران منہ کے اندر جاتے  ہیں،  کیا کوئی شرعی حکم ہے اس کے بارے میں؟

جواب

ریش  بچہ(یعنی نچلے ہونٹ کے نیچے اور ٹھوڑی کے اوپر اگنے والے بال) داڑھی کا حصہ ہے،  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان بالوں کا رکھنا ثابت ہے۔ لہذا ان کا کاٹنا یا چھوٹا کرنا جائز نہیں، البتہ مسئولہ صورت میں تیل وغیرہ لگاکر ان کو بکھرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010201206
تاریخ29-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں