قربانی کا نصاب
سوال
قربانی کانصاب کیا ہے۲۰۱۹ میں ؟
جواب
قربانی ایسے شخص پر واجب ہوتی ہے جس کے پاس عید الاضحی کے تین دنوں میں (دس ذوالحجہ کی صبح صادق سے لے کر بارہ ذوالحجہ کا سورج غروب ہونے تک) کسی وقت ضروریاتِ اصلیہ کے علاوہ اتنی مالیت کا مال یا سامان ہو جس کی رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو اور چاندی کی فی تولہ قیمت فی زمانہ (2019) تقریباً 910 روپے ہے، اس حساب سے چاندی کا نصاب تقریباً 47775 روپے بنتا ہے، لہذا جس شخص کے پاس مذکورہ مالیت کا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد سامان ہو اس پر قربانی واجب ہو گی۔فی تولہ چاندی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے اس لیے عید قربان کے دن جو قیمت ہوگی وہی معتبر ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

