سیدہ لڑکی کا غیر سید لڑکے سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
کیا سید لڑکی کسی غیر سید لڑکے سے شادی کر سکتی ہے، جو مسلمان ہے مگر سید نہیں؟
جواب
سیدہ لڑکی کا نکاح ولی کی اجازت سے غیر سید مسلمان لڑکے سے جائز ہے، البتہ اگرعاقلہ وبالغہ سیدہ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کےبغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کرے تو نکاح منعقد ہوجائےگا،لیکن اگرلڑکا اس سیدہ کےجوڑ کا نہ ہو اور ولی کو اس پر اعتراض ہوتو اولاد ہونے سے پہلے ولی بذریعہ عدالت اس نکاح کو ختم کروا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201188
تاریخ28-07-2019

