قادیانیوں سے لین دین کا حکم
سوال
قادیانیوں سے لین دین جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ دینِ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے اہم ترین عقیدہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ ہے، جس پر ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں، جب کہ قادیانی نہ صرف یہ کہ اس عقیدہ کے منکر ہیں، بلکہ ختمِ نبوت کے مقابلہ میں مرزاقادیانی کو پیغمبر تسلیم کرتے ہیں،ملکی آئین کی رو سے یہ گروہ غیر مسلم ہے جب کہ یہ خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرتے؛ شرعی لحاظ سے قادیانی چوں کہ کافر محارب اور زندیق ہیں، اس بنا پر ان کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

