حج افراد اور حج قران میں سے کون سا حج آفاقی کے لیے افضل ہے؟
سوال
میرا اور میری زوجہ کا اس سال حج کا ارادہ ہے ۔ ہم دونوں سعودیہ میں ہی مقیم ہیں قریب میقات یلملم کے۔ ہماری چھٹیاں 8ذوالحجہ سے ہیں۔ مہربانی کر کے بتائیں کہ ہم حج افراد کریں یا حج قران؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جب کہ آپ میقات سے باہر ہیں (یعنی آفاقی ہیں) تو دونوں کے لیے حجِ قران کرنا افضل ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201147
تاریخ27-07-2019

