جان دار کی تصویر والا پینا فلیکس بنانا
سوال
ایک کاروبار ہے پَینافلیکس کا، اس میں بعض اوقات تصویر بھی پرنٹ کرنا پڑتی ہے، کیا یہ کام کرسکتے ہیں؟
جواب
جان دار کی تصویر بنانا، بنوانا،کھینچنا اور کھینچوانا ناجائز اور حرام ہے،لہذا پینا فلیکس بناتے وقت جان دار کی تصویر پرنٹ کرنا جائز نہیں، اس لیے جان دار کی تصاویر پرنٹ کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے یہ کام کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201142
تاریخ27-07-2019

