جمعہ مبارک کہنا
سوال
گزشتہ کچھ عرصہ سے تواتر کے ساتھ ایک پیغام سوشل میڈیا پر بھیجا جاتا ہے، وہ یہ ہے *جمعہ مبارک* جو کہ جمعرات کی رات یا پھر جمعہ کی صبح آجاتا ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں راہ نمائی فرما دیں کہ آیا یہ مبارک باد دینا کہاں تک درست ہے؟
جواب
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن، برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، شرعاً ٹھیک نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

