غریب نے جانور فروخت کی نیت سے لیا تو قربانی واجب نہیں
سوال
اگر جانور اس نیت سے لایا جائے تاکہ مناسب منافع ہونے کی صورت میں بیچ دوں گا۔اگر نہ بکا تو اپنی قربانی کر لوں گا۔ ایسے میں شرعی حکم کیا ہے؟ واضح رہے کہ اس آدمی پر قربانی واجب نہیں!
جواب
اگر غریب آدمی نے جانور فروخت کی نیت سے خریدا ہے، البتہ نہ بکنے کی صورت میں قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو اس صورت میں چوں کہ محض قربانی کی نیت نہیں کی، اس لیے اس شخص پر اس جانور کی قربانی واجب نہیں ہوگی۔البتہ اگر خریدتے وقت ہی قربانی کی نیت کرچکاہو تو اس صورت میں یہ جانور اس شخص کے حق میں قربانی کے لیے متعین ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

