بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اپنی قربانی واجب ہوتے ہوئے والدہ کی طرف سے قربانی کرنا

سوال

میں سکول معلم ہوں اور صاحب استطاعت ہوں۔میں قربانی کے لیے اپنی والدہ کے نام سے اپنا حصہ رکھنا چاہتا ہوں، وہ حیات ہیں الحمدللہ۔  ایک مولانا نے بتایا یہ جائز نہیں، پہلے اپنی قربانی کرو.

جواب

اگر آپ خود صاحبِ نصاب ہیں اور آپ کے اوپر قربانی واجب ہے تو آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنی قربانی کریں، اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کی والدہ بھی صاحب نصاب ہیں اور ان پر بھی قربانی لازم ہے اور آپ ان کی طرف سے بھی قربانی کرتے ہیں تو یہ ایک ثواب کا کام ہے۔ آپ پر والدہ کی طرف سے   قربانی واجب نہیں ہے، لہذا اگر آپ کی گنجائش ایک ہی قربانی کی ہے تو  اپنی قربانی کا انتظام کیجیے، ورنہ ذمے میں واجب باقی رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010201101
تاریخ26-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں