المنبھات سے متعلق سوال
سوال
کیا ’’المنبھات‘‘ ابن حجر کی کتاب ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ’’منبہات‘‘ نامی کتاب جس کی نسبت حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی طرف کی جاتی ہے، محققین نےان کی طرف مذکورہ کتاب کی نسبت کا بچند وجوہ انکار کیا ہے:
1۔ حافظ الحدیث امام سخاوی رحمہ نے اپنی تصنیف الجواهر و الدرر (ص: ٦٦٠- ٦٩٥) میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی 273 تصانیف ذکر کی ہیں، مگر ان کتب میں" المنبهات علی الاستعداد لیوم المیعاد للنصح و الدواد " کو شامل نہیں کیا ہے۔
2۔ المنبہات کے اکثر قلمی نسخوں پر مؤلف کا نام نہیں ملتا ہے۔
3۔ مذکورہ کتاب ابن حجر رحمہ اللہ کے اسلوب اور احادیث جمع کرنے کے منہج کے خلاف ہے۔
4۔ ابن حجر رحمہ اللہ کے تلامذہ سے بھی منقول نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

