بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بلاگنگ ویب سائٹ سے پیسہ کمانا

سوال

ویب سائٹ کے ذریعہ پیسہ کمانا کیسا ہے؟ جس کو  بلاگنگ ( Blogging) کہتے ہیں، جب کہ ویب سائٹ فحش مواد و عبثیات سے اگر پاک ہو تو کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسی معلوماتی ویڈیوز، لٹریچر جن میں جان دار کی متحرک یا ساکت تصویر نہ ہو یو ٹیوب و دیگر بلاگنگ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنا اور اس سے پیسے کمانا جائز ہے، بشرطیکہ ویڈیو / ریکارڈنگ میں موسیقی، یا اس کے علاوہ کوئی شرعی مانع (مثلاً: فحش یا ممنوعہ لٹریچر ) نہ ہو۔ بصورتِ دیگر کمائی جائز نہیں. موجودہ دور میں چوں کہ ایسی ویب سائٹس پر ممنوعہ اشتہارات بلااجازت بھی چلادیے جاتے ہیں؛ اس لیے اشتہارات والی ویب سائٹس کے ذریعہ کمائی سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010201040
تاریخ23-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں