’’دانین‘‘ نام رکھنے کا حکم
سوال
’’دانین‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’دَانِیْن‘‘ عربی زبان میں جمع کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں’’ کئی قریب مرد‘‘۔ یہ نام رکھنا درست ہے، لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں۔نیز ہماری اس ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے ایک مستقل سیکشن موجود ہے، وہاں سے اپنی پسند کا نام منتخب کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201029
تاریخ23-07-2019

