کیا سننِ مؤکدہ بلا عذر ترک کرسکتے ہیں؟
سوال
کیا کبھی کبھار بلا عذر سننِ مؤکدہ چھوڑنا جائز ہے؟ جب کہ چھوڑنے کی عادت نہ بنائی جائے۔
جواب
سننِ مؤکدہ بلا عذرِ شرعی ترک کرنا مکروہ ہے، اور ترک کرنے ولا گناہ گار ہوتا ہے، اور سننِ مؤکدہ ترک کرنے کی عادت بنانا بد ترین عمل ہے، لہذا سننِ مؤکدہ ترک کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ کبھی کبھار کسی عذر کی وجہ سے چھوٹ جائیں تو حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010201018
تاریخ22-07-2019

