بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض لے کر قربانی کرنے کا حکم

سوال

لون لے کر خریدے ہوئےجانور کا شرعاً  کیا حکم ہے?

جواب

اگر کوئی شخص کسی سے قرض لے کر قربانی کرتا ہے تو  محض قرض لینے کی وجہ سے اس کی قربانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،  اس کی شخص کی قربانی درست ہو گی۔ البتہ اگر کسی شخص پر قربانی واجب نہیں ہے، اور بعد میں قرض کی ادائیگی میں مشکل پیش آنے کا امکان ہو تو قرض لے کر قربانی کرنے کا تکلف نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200983
تاریخ21-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں