بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرسچن کو قربانی کا گوشت، خیرات، صدقہ زکات دینا

سوال

کرسچنز کو قربانی کا گوشت ،خیرات،صدقہ زکات  دے سکتے ہیں؟

جواب

غیر مسلموں کو قربانی کا گوشت یا نفلی صدقہ دے سکتے ہیں ، لیکن زکاۃ اور صدقاتِ واجبہ نہیں دے سکتے۔

"لایجوز صرف الزکاة إلی الکافر بلا خلاف؛ لحدیث معاذ رضي اللّٰه عنه: خذ من أغنیائهم وردها إلی فقرائهم". (بدائع الصنائع:۲/۴۹، کتاب الزکاة، فصل الذي یرجع إلی الموٴدی إلیه، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200977
تاریخ21-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں