بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 نماز کے بعد امام کے مصلے پہ مقتدی کابقایا نماز پڑھنا

سوال

 نماز کے بعد امام کے مصلے پہ مقتدی بقایا نماز پڑھ سکتاہے؟

جواب

رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے:

’’لایؤم الرجل الرجل في سلطانه، ولایقعد في بیته علی تکرمته إلا بإذنه‘‘.

یعنی کوئی شخص دوسرے شخص کے منصب کی  جگہ میں امامت نہ کرے اور نہ ہی کوئی شخص دوسرے کی مسند پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھے۔ 

لہذا مسجد کا امام متعین ہونے کی صورت میں اس کی اجازت کے بغیر اس کے مصلے پر نماز نہ پڑھے۔ البتہ اگر پڑھ لی تو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200942
تاریخ19-07-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں